پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

election officeاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے بلدہات انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے انتظامات پر غور کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اگر عام روشنائی کے معیار کو ہی بہتر بنالیا جائے تو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا عمل ممکن بنیاجاسکتا ہے وہیں اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلے کے بعد پی سی ایس آئی آر کو عام سیاہی کی کوالٹی بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ پی سی ایس آئی آر نے الیکشن کمیشن سے مقناطیسی سیاہی کی تیاری کے لئے مارچ تک کا وقت مانگا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button