تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ہرآدمی کو اپنے دائرے میں رہنا پڑے گاتاکہ امن برقرار رکھا جا سکے۔ ڈی سی او

bhawalnagarبہاول نگر(رانا فیصل رحمن سے)ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ علماءکرام عوام کے مابین اتحاد ، محبت، اخوت ، بھائی چارے اور امن و رواداری کے جذبات کو فروغ دیں تاکہ دشمنوں کو ہماری صفوں میں رخنہ اندازی کا موقع نہ ملے یہ بات انہوں نے ضلع کونسل بہاولنگر کے جناح ہال میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او اطہر اسماعیل ، اے ڈی سی منظر جاوید علی، ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالرﺅف ، پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام ، اکابرین اور تاجروں کے نمائندوں اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ امن کمیٹی میں شامل تمام مسالک کے افراد ہمارے دست و بازو ہیں اور ہمیشہ ہم آہنگی اور مصالحت کا درس دیتے ہیں ہمیں مسائل سے آنکھیں نہیں چرانی بلکہ جرات سے مسائل کا سامنا کرنا ہے اور ڈائیلاگ کے ذریعے تمام مسائل بطریق احسن حل کیے جا سکتے ہیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ قانون کی گرفت سخت ہونی چاہیے اور ہر آدمی کو اپنے دائرے میں رہنا پڑے گاتاکہ امن برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے علماءکرام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے ایام اور چشتیاں کے واقعے میں جس تدبر اور فہم سے امن کی راہیں تلاش کی گئیں وہ قابل تحسین ہیں۔ ڈی پی او اطہر اسماعیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں حالات پر سکون ہیں اور ہم کسی سے زیادتی نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی سے رعایت کی جائے گی۔ قانون کے نفاز میں شہریوں کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اور ضلعی پولیس امن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر کاوشیں کر رہی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی اور ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالرﺅف نے بھی امن کے لیے علماءکے کردار کوسراہا۔

یہ بھی پڑھیں  سلسلہ دلداری کا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker