تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈی پی اونے ناقص تفتیش کرنے پر سب انسپکٹر کو معطل کردیا

okaraاوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈی پی او اوکاڑہ نے ناقص تفتیش کرنے پر سب انسپکٹر کو معطل کردیا، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے آفیسرز کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں مقدمات کی میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کا سخت محاسبہ کیا جائے گا، تفتیشی افسران ہر مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں اور مظلوم کے دکھوں کا مدواکریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی نے کہا کہ محکمہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ معاشرے میں امن و امان کے قیام جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنے فرائض نہایت تندہی اور دیانتداری سے ادا کرے ہر تفتیشی افسرکا فرض ہے کہ وہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او نے اپنے اختیارات کا ناجائزفائدہ اٹھانے پر تھانہ بصیر پور کے سب انسپکٹر سید ریاض حسین کو معطل کردیا جسکی انکوائری کرائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جرم میں ملوث افراد کی پشت پناہی کرنے والے افیسر دراصل محکمہ میں چھپی کالی بھیڑیں ہیں محکمہ سے ایسی کالی بھیڑوں کا صفایا کرنا میرا مشن ہے تاکہ عوام کو بہتر انصاف دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ہمیں عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے سرانجام دینا ہے#

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button