تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بلدیاتی الیکشن کو شفاف اورغیر جانبدار بنائیں گے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن

okaraاوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اوکاڑہ محمد اصغر گجرنے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کےلئے الیکشن کمیشن کا عملہ اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کارلائے گا،کم وقت میں جنرل الیکشن میں جاری ہو نے والی ووٹنگ لسٹوں میں ہی نئے اندارج یا تبدیل ہو نے والے ووٹ شامل کر کے لسٹیں جا ری کی جا ئیں گی،ووٹ کی تبدیلی یا اندارج کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ طریقہ کار پر عمل کر کے ہی نئے ووٹ کا اندارج یاووٹ کو تبدیل کیا جا رہاہے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے صحا فیو ں کے وفد سے ملاقات کے دواران گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اوکاڑہ محمد اصغر گجرنے کہاکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اوکاڑہ کا عملہ پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے دن رات انپا کام ذمہ داری سے کر رہے ہیں ،انہو ں نے کہاکہ ووٹنگ لسٹوں میں ووٹ کی منتقلی، درست اندارج،یا پھر ووٹ کے نئے کا عمل میرٹ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے بلدیاتی الیکشن کو ہر حال میں شفاف اور غیر جانبدار بنانے کےلئے کو شاں ہیں لیکن چند لو گ بے بنیادخبریں شائع کر کے الیکشن کمیشن کو اپنے کام سے روکنا چا ہتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن میرٹ کی بنیاد پر جاری کی گی لسٹوں کو تبدیل نہیں کر کے گا جن لسٹوں پر جنرل الیکشن ہو ا اورکسی امیدوار یا پھر شہر نے اس پر اعتراز نہیں کیا ان لسٹوں کو کسی ایک آدمی کی پسند یا پھر نا پسند پر تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔محمد اصغرگجر نے کہاکہ میرٹ کی بنیاد پر اندارج یا منتقلی کاسلسلہ اس وقت تک جاری ہے جب تک الیکشن کمیشن پا کستان باقاعدہ بلدیاتی الیکشن کا شیڈیل جاری نہیں کر تا#

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button