پاکستانتازہ ترین

این آئی سی ایل کیس:سپریم کورٹ کاچیئرمین نیب، امین فہیم اورنرگس سیٹھی کیخلاف کارروائی کا حکم

supreem courtاسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں موجودہ چیئرمین نیب ، پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم اور سابق وزیراعظم کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی سمیت اہم شخصیات کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کا محفوظ کیاگیا فیصلہ سنایا ۔ فیصلے میں وفاقی حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ موجودہ چیئرمین قمر زمان چوہدری ، وفاقی ٹیکس محتسب رؤف چودھری ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی ، سابق سیکریٹری تجارت سلمان غنی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم کے خلاف نیب آرڈیننس کی شق نو کے تحت کارروائی کی جائے ۔ عدالتی فیصلے میں مفرور ملزمان امین قاسم دادا اور محسن وڑائچ کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے واپس لانے اور ان کے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کی تقرری بھی غیر قانونی ہے ۔ موجودہ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری جب وزارت تجارت میں جوائنٹ سیکریٹری تھے تو انہوں نے اس کیس جئ تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی ۔ عدالت نے سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسمٰعیل قریشی اور ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ملک اقبال کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:عرصہ دراز کے بعد ٹیکسلا میں صحافیوں کے متحدہ پلیٹ فارم کا قیام نیک شگون ہے،غلام سرورخان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker