پاکستانتازہ ترین

سانحہ راولپنڈی کیخلاف مختلف شہروں میں مذہبی تنظیموں کا یوم احتجاج

protestلاہور(نمائندہ خصوصی)ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے آج یوم مذمت اور یومِ احتجاج منایا جا ر ہا ہے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سانحہ راولپنڈی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ پولیس کی معاونت کے لیے رینجرز موجود ہے جبکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے آرمی اسٹینڈ بائی ہے۔اسلام آباد اور راول پنڈی کے درمیان لنک روڈز کو بند کردیا گیا ہے۔تاہم ایکسپریس وے سے آمدورفت جاری ہے۔لاہور میں یوم احتجاج پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پولیس نے شہر میں مختلف علاقوں میں ناکے لگا رکھے ہیں۔کوئٹہ میں سریاب پھاٹک سے ریلی نکالی جائے گی جومختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب جائے گی ۔ شہر میں اہم کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں ۔ پشاور میں کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ملتان کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی تعینات کی گئی ہے شہر میں نجی تعلیمی ادارے آج بند ہیں۔ فیصل آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔جبکہ پانچ سو سے زائد مساجد اور 25 امام بارگاہوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button