پاکستانتازہ ترین

چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری غیر معینہ مدت کیلئے چھٹی پر چلے گئے

Chairman Nabاسلام آباد (بیوروچیف) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری طویل رخصت پر چلے گئے، صدر نے چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری ذاتی مصروفیات کے باعچ طویل رخصت پر چلے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آئی سی ایل کیس کے فیصلے میں مخدوم امین فہیم، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اور دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے این آئی سی ایل کیس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالی، جس پر عدالت نے چیئرمین نیب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker