پاکستانتازہ ترین

پشاور،اسٹیج کرسیاں تیار،میزائل حملوں کیخلاف پی ٹی آئی کادھرناآج ہوگا

pti portastپشاور (نمائندہ خصوصی) میزائل حملوں کے خلاف پشاور میں تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ ایک ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ کارکنان بھی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے، رنگ روڈ آنے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ نیٹو سپلائی روکنے کیلئے پہلے مرحلے میں رونگ روڈ پر کنٹینرز کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔ میزائل حملوں کے خلاف تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا میدان پشاور کی رنگ روڈ پر سجایا جائے گا جس کے لیے تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ رنگ روڈ آنے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بند کردیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔ ایک ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔   دھرنے کے باعث رنگ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، پارٹی ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کا دھرنا12بجے شروع ہوگا، شہر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، رنگ روڈ کے اطراف کے ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند کرادیئے گئے ہیں۔ احتجاجی جلسے میں شرکت کے لیے پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں سے کارکنان کی بڑی تعداد پشاور کیلئے روانہ ہوگئی ہے، جس کے لیے جلسہ گاہ میں چالیس ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ احتجاجی پروگرام میں ایک لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ملک کے دیگر علاقوں کراچی، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد سے بھی کارکنان اور تنظیمی ارکان کے قافلے منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  امیر جماعت اسلامی پنجاب کے بھانجے کے جاں بحق ہونے پرکسان بورڈ پاکستان کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker