تازہ ترینعلاقائی

پھول نگر:مسجد،امام بارگاہ،مندر اورچرچ کی بے حرمتی کرنے والے اسلام اورپا کستان کوبد نام کررہے ہیں،مقررین سیمینار

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) اسلام امن وسلامتی کا ضامن ہے مسجد،امام بارگاہ،مندر اور چرچ کی بے حرمتی کرنے والے اسلام اور پا کستان کو بد نام کر رہے ہیں ان لو گوں کو قانون کی گر فت میں لایا جائے۔ان خیا لات کا اظہارجمعیت علما ء پاکستان بھائی پھیرو کے زیر اہتمام امن سیمینارمیں مقررین مولانا غلام حسن نورانی ، مولانا فدا المصطفے، مشتاق احمدنورانی،رانا حنیف نقشبندی اور اسداللہ حیدرنے کیا۔جبکہ صدارت مولانامقصود احمد نقشبندی نے کی ۔ مقررین نے کہا کہ واقعہ راولپنڈی شیعہ سنی فساد نہیں بلکہ تخریب کاری ہے جس سے وہ اسلام پاکستان کو نقصان پہچاناچاہتے ہیں۔ منبر ومحراب کو فساد کیلئے استعمال کرنے والے اسلام اور پاکستان کے خیرخواہ نہیں،بندوق بردار فرقہ پرستوں سے ملک کو محفو ظ ر کھنے کیلئے سخت کاروائی کرے، بندوق اور بارود کسی مسئلے کا حل نہیں،ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کیلئے ان فرقہ پرستوں کو غیر مسلح کرنا ہوگا نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیمں ریاستی ر ٹ کو ناکام کرنے کی سازش کر رہی ہیں انھوں کہا کہ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ راولپنڈی کے واقعہ پر صبر وتحمل، رواداری اور برداشت کا مظاہرہ کیا جائے اور ملکی سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے۔ حکومت ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے ۔پنجاب کو خون میں نہلانے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:جاٹ نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنااولین فریضہ ہے: چوہدری آصف تاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker