پاکستانتازہ ترین

عمران خان احتجاج بھی چاہتے ہیں اورامریکا سے امداد بھی،پرویزرشید

pervaiz rasheedاسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزير اطلاعات پرويز رشيد نے کہا ہے کہ تحريک انصاف ميزائل حملوں کے معاملے میں غيرسنجيدہ ہے۔ دھرنا دينے والي جماعت نے غير ملکی امداد بچانے کے لئے خيبرپختونخوا کی حکومت کو احتجاج سے الگ رکھا۔ لاہور ميں سیمینار سے خطاب کے بعد ميڈيا سے گفت گو میں پرويز رشيد کی گفت گو کا محور نيٹو سپلائی لائن پر ہونے والا تحريک انصاف کا دھرنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قوم سے سچ بولنا چاہئے، دھرنا دينے والوں کو غير ملکی امداد بچانے کی فکر بھی لاحق ہے۔  وزير اطلاعات کا کہنا تھا کہ ميزائل حملوں سے متعلق حکومت کا موقف بہت واضح ہے، يہ معاملہ سفارتی طريقے سے ہی حل کيا جاسکتا ہے۔ پرويز رشيد کا کہنا تھا کہ کل جو لوگ پرويز مشرف کے ساتھ تھے، آج وہ عمران خان کے دائيں بائيں دکھائی ديتے ہيں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button