تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:اساتذہ معاشرے کے معمار اور ہمارے سر کا تاج ہیں،محمد ارشاد ڈی سی او

bhawalpurبہاول نگر(رانا فیصل رحمن سے)ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کے معمار اور ہمارے سر کا تاج ہیں اور ان کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ ہیں تاہم سکولوں میں غیر حاضری اور ناقص کارکردگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ایجوکیشن سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ای ڈی او ایجوکیشن، ڈی ایم او، ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی او نے ہدایت کی کہ اے ای اوزاور ڈی ای اوز مہینے میں دو مرتبہ اپنے ایریا کے سکولوں کا دورہ کر کے رپورٹ ڈی ایم او کو پیش کریں گے اور طلباء کی حاضری ، سٹاف کی موجودگی، صفائی اور دیگر متعلقہ امور کی چیکنگ کریں گے۔ ڈی سی او نے اجلاس میں ہدایت کی کہ جن اساتذہ کی ترقی کے کیسز زیر التوا ہیں ان کو ایک ہفتے کے اندر ترقیاں دینے کے لیے اجلاس منعقد کیا جائے۔ انہوں نے ضلع بھر میں پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائی سکولز میں اساتذہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button