تازہ ترینعلاقائی

دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن اوراسلام کی بدنامی کاباعث ہیں، سید منور

downloadقلعہ احمد آباد (پریس ریلیز) چیئرمین متحدہ مجلسِ مشائخ پاکستان پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف پر منعقدہ ماہانہ محفل ذکر و گیارھویں شریف سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کے لئے کردار حضرت امیر ملت رحمۃ اللہ علیہ کے فروغ کی ضرورت ہے ۔پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ نے قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان کی منزل قریب کی ۔ آج وطن عزیز کو دہشت گردی کا سامنا ہے ۔ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن اور اسلام کی بد نامی کا باعث ہیں ۔شدت پسندی سے اپنے عقائد و نظریات مسلط کرنا مذہب سے دوری ہے ۔اولیاء امت نے اپنی سیرت و کردار سے فروغ اسلام کا فریضہ سر انجام دیا ۔ تعلیمات حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ کے فروغ اور خانقاہ کو شریعت و تصوف کا حقیقی مرکز بنانے کے لئے تمام مشائخ کو اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہونگی۔ سینکڑوں علماء و مشائخ اور ہزاروں عقیدت مندوں نے تحریک پاکستان میں فیضان نبوی ﷺ و عطائے امیر ملت سے راہنما ئی حاصل کی۔ ملک میں نفاذِ نظام مصطفےٰ ﷺ اور امن و آشتی کے فروغ کے لئے مشائخ عظام متحد ہو چکے ہیں۔ آج فروعی اختلافات کی نہیں برداشت و بردباری کی ضرورت ہے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے قمر الملت پیر سیدخورشید حسین شاہ جماعتی، پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی اور قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا حضرت امیر ملت کے پاکستان کو ہم دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے حوالے نہیں کر سکتے ۔ خانقاہیں آج بھی دکھی انسانیت کی پناہ گاہیں ہیں۔ حکمران اپنا قبلہ درست کریں اور اسلامی حکمرانوں کی طرح درگاہوں پر حاضری دے کر اصولِ حکمرانی سے واقفیت حاصل کریں ۔خانقاہوں کے سجادگان کو سیاست کی ضرورت نہیں مگر سیاست دانوں پر مذہبی اثرات رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا پاکستان بنانے والے ہی پاکستان بچائیں گے ۔اغیار کی کسی سازش کو ملک و ملت کے لئے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کراچی اور کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی نے پوری قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔قیام امن کے لئے حکمران اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنا چھوڑ کر پاکستانی قوم کے ہر طبقہ سے صاحب الرائے افراد پر مشتمل تھینک ٹینک تشکیل دے کر دہشت گردی کی دلدل سے نجات حاصل کریں۔اس موقعہ پر خلیفہ صوفی محمد رفیق جماعتی آف سیالکوٹ ، محمد شریف خاں جماعتی ،سید آفاق حسین شاہ، محمد سجاد اویسی، پیر سید صابر حسین شاہ آف انگلینڈاور دیگر بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button