پاکستانتازہ ترین

نیٹو سپلائی کیخلاف آج جماعت اسلامی کراچی میں ریلی نکالے گی

jamatکراچی(نماءندہ خصوصی) کراچی میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام آج نیٹو سپلائی کے خلاف ریلی نکالی جائے گی۔جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن کی قیادت میں ریلی کے شرکا مزارِ قائد سے تبت سینٹر تک پیدل مارچ کریں گے جہاں قائدین خطاب کریں گے۔مارچ میں مردو خواتین بزرگ ،بچے ، جوان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔ ایم اے جناح روڈسمیت پورے شہر میں مارچ کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ اہم مقامات پر کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماوٴں نے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں سے ملاقاتیں کیں اور انھیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے،مارچ میں تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  تھائی وزیراعظم کی نوازشریف کوخصوصی دعوت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker