پاکستانتازہ ترین

بیگم نسیم ولی خان کا سیاست میں واپسی کا اعلان

naseemچارسدہ (پاک نیوز سے) بیگم نسیم ولی خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی موجودہ قیادت پر عدم اعتماد ظاہرکرتے ہوئے سیاست میں واپسی کااعلان کردیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کو نئے سرے سے منظم کریں گی جس میں اسفند یار ولی اور اعظم خان ہوتی کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔چارسدہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران بیگم نسیم ولی نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے غلط کام کیے ، موجودہ اے این پی ریت کی دیوار کی طرح ہے، جسے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شکست سے اے این پی اپنی ساکھ کھوچکی ہے ، وہ پارٹی کو نئی بنیادوں پر قائم کریں گی جس میں اسفند یار ولی ، اعظم خان ہوتی اور امیر حیدر ہوتی جیسے لوگ نہیں ہوں گے۔ بیگم نسیم ولی نے کہاکہ وہ بوڑھی ضرور ہیں لیکن ان کا جذبہ جوان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button