تازہ ترینکھیل

پاکستانی شاہینوں نے جنوبی افریقی پروٹینز کو23رنز سے ہرادیا

anwarکیپ ٹاؤن (ڈیسک رپورٹر) پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے انور علی اور بلاول بھٹی نے 74 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے پاکستان کی لاج رکھ لی، قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 219 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیو لینڈز کیپ ٹاؤن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور گرین شرٹس ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بناپائی۔ قومی ٹیم کے اوپنرز سست آغاز اور وکٹ بچانے کے چکر میں ٹیم کو 49 رنز کا ہی آغاز فراہم کرسکے تاہم اس کے بعد ہمیشہ کی طرح بیٹسمینوں نے وکٹ پر آنا جانا ہی کیا اور 131 کے اسکور پر تمام مستند بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ ناصر جمشید 24، احمد شہزاد 35، محمد حفیظ 5، صہیب مقصود 22، کپتان مصباح الحق 13، عمر اکمل 0 اور شاہد آفریدی 26 رنز بنا کر ٹیم کو منجدھار میں چھوڑ گئے، محمد حفیظ ایک بار پھر ڈیل اسٹین کا شکار ہوئے۔ گرین شرٹس کی لاج رکھنے والے انور علی اور بلاول بھٹی نے ٹیم کیلئے 74 رنز جوڑے، بلاول 25 گیندوں 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انور علی 55 گیندوں پر 43 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین، مورن مورکل نے 3، 3 جبکہ جیک کیلس نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی طرف سے جیک کیلس نے 50اور ڈومنی نے49رنزبناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے انورعلی نے 2،سعید اجمل نے2اور بلاول بھٹی نے3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ نے زین قتل کیس کا ریکارڈ فوری طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker