پاکستانتازہ ترین

احتجاجی دھرنے ،نیٹو کنٹینرز کراچی میں ہی روک لیے گئے

nato suplyکراچی (نامہ نگار)ملک کے مختلف شہروں میں نیٹو سپلائی بند کرنے کے لیے دھرنوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے نیٹو کے کنٹینرز کراچی ہی میں روک لیے ہیں۔غیر یقینی صورتحال کے باعث افغان ٹرانزٹ کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعت کی جانب سے افغانستان میں موجود نیٹو کو براستہ پاکستان سپلائی کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔جس کو دیکھتے ہوئے کسی نہ خوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ٹرانسپورٹرز نے گزشتہ 3روز سے نیٹو کنٹینرز کی پورٹ سے لوڈنگ بند کردی ہے جبکہ سینکڑوں کنٹینرز راستے میں رکے ہوئے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق 600کے قریب کنٹینرز پورٹ پر پڑے ہوئے ہیں جن میں نیٹو افواج کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری سامان ہے۔اس کے علاوہ براستہ پاکستان افغانستان کو جانے والی اشیاء کی ترسیل بھی غیر یقینی صورتحال کے باعث شدید متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button