تازہ ترینکھیل

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو3-4سے شکست دے دی

downloadاپیوہ (نمائندہ سپورٹس) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی ميچ ميں پاکستان نے دفاعی چيمپئين نيوزی لينڈ کو تين کے مقابلے ميں چار گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے 3 گول کئے۔ ملائشياء کے شہر ايپوہ ميں جاری ايونٹ کے افتتاہی ميچ کا آغاز تيز رفتاری سے ہوا اور محمد عمران نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ٹيم کو برتری دلادی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالحسب نے گول کرکے بتری کو دگنا کرديا۔ پاکستان کی جانب  سے محمد عمران پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا اور مجموعی طور پر تيسرا گول کرکے اسکور تين صفر کرديا۔ کھيل کے پہلے ہاف کے اکتتام سے قبل نيوزی لينڈ کے کين رسل نے گول کرکے اسکور تين ايک کرديا۔ کھيل کے دوسرے ہاف ميں کيوی فارورڈ نے گول کرکے اسکور تين دو کرديا۔ دوسرے ہاف ميں پنالٹی کارنر پر نيوزيل ينڈ کے اينڈی ہيورڈ نے گول کرکے مقابلہ تين تين گول سے برابر کرديا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے اپنا تيسرا اور مجوعی طور پر چوتھا گول کرکے اپنی ٹيم کو فتح دلادی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button