تازہ ترینعلاقائی

سابق ناظم سنجھورورانامحمد انورنےساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا

unnamedسنجھورو(سٹی رپورٹر )سابق ایم پی اے اور سابق تحصیل ناظم سنجھورو مسلم لیگ (فنکشنل) کے مرکزی راہنما حاجی رانا عبدالستار کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد رانا عبدالستار کے قریبی ساتھی سابق ناظم سنجھورو رانا محمد انور نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ کئی سابق کونسلرز، مسلم لیگ (فنکشنل) کے متعدد مقامی راہنما اور دیگر افراد بھی موجود تھے جنہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔رانا انور نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی ہی اصل جمہوری اور غریبوں کی پارٹی ہے۔ پہلے فنکشنل لیگ کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کی ہے اب پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوکرعوام کی خدمت کریں گے۔آئندہ ہم اور ہمارے ساتھی بالخصوص راجپوت برادری پیپلز پارٹی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرے گی۔پریس کانفرنس کے بعد رانا ستار ،رانا انور اور دیگر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خوشی میں میں ریلی نکالی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ریلی کے دوران جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔رانا برادران اور ان کے ساتھیوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو سیاسی تجزیہ نگار اہم سیاسی پیش رفت قرار دے رہے ہیں جس کے بعد ضلع سانگھڑ میں مسلم لیگ (ف) کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس ضلع میں فنکشنل کی پوزیشن آئندہ انتخابات کے حوالے سے مزید کمزور ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button