پاکستانتازہ ترین

سمیرا ملک آئندہ بھی کسی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی،الیکشن کمیشن

sumeera malikاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کے باعث نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سمیرا ملک کی 2008 اور 2013 میں بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کے نوٹی فی کیشن واپس لے لیے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سمیرا ملک ا ین اے 69 خوشاب سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں،سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی ڈگری جعلی قرار دیئے جانے کے بعد ان کی بطور ممبر قومی اسمبلی کامیابی کے نوٹی فی کیشنز واپس لے لیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق سمیرا ملک آئندہ بھی کسی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button