پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری کيخلاف پولوگراؤنڈ ریفرنس میں فرد جرم2دسمبرکوعائد ہوگی

Asif-Ali-Zardariاسلام آباد (بیوروچیف )احتساب عدالت اسلام آباد نے منگل کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر پانچ کرپشن کیسز کی سماعت کا آغاز کیا۔ عدالت دو دستمبر کو آصف علی زرداری پر پولو گراؤنڈ کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کرے گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر خان نے عدالت نمبر ایک میں آصف زرداری کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے زرداری کے خلاف پانچوں نیب ریفرنسز بحال کردیئے۔ ریفرنس میں اے آر وائی گولڈ، پولو گراؤنڈ، اثاثہ جات ،کوٹیکنا اور ایس جی ایس کے ریفرنس شامل ہیں۔ عدالت نے اے آر وائی گولڈ ریفرنس کیس میں استغاثہ کے گواہان کو نو دسمبر کو طلب کرلیا، جب کہ زرداری کے خلاف پولو گراؤنڈ کرپشن کیس میں فرد جرم دو دسمبر کو عائد کی جائے گی۔ عدالت کی جانب سے کوٹیکنا ریفرنس کیس کی کاپیاں زرداری کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، جس پر نیب نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کیلئے مہلت درکار ہے۔ نیب نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اصف زرداری بیرون ملک چلے گئے ہیں، نیب نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی غیر موجودگی کے باعث ان کی طلبی کے نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی۔ اس موقع پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، سیکیورٹی خدشات کے باعث آج نہیں آ سکے، جس کیلئے ان کو استثنی دی جائے۔ جس پر عدالت نے زرداری کو ایک دن کی حاضری سے متعلق استثنیٰ دیدی۔ واضع رہے کہ کرپشن کیسز میں زرداری کے ساتھ ملوث افراد کو عدالت پہلے ہی باعزت بری کرچکی ہے۔ آصف زرداری اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد چند روز پاکستان میں رہنے کے بعد دبئی چلے گئے تھے، اور ابھی تک اپنے اربوں روپے مالیت کے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button