تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ پولیس منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران سات افراد کوگرفتار

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران سات افراد کوگرفتار کرلیا پولیس کا دو شراب کی بھٹیوں پر چھاپے،بھاری مقدار میں شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی خصوصی ہدایت پر اوکاڑہ پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خاتمہ کیلئے جاری مہم کے دوران کوٹ جان محمد چک نمبر5فور ایل میں شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزم محمد عتیق کو موقع پر گرفتار کرلیا پولیس نے کشید کی گئی شراب 30لیٹر و سامان قبضہ میں لے لیا۔نواحی قصبہ جندراکہ میں ایک شراب کی چالو بھٹی شراب پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزم محمد شریف کو موقع پر گرفتار کرلیا پولیس نے40لیٹر شراب برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔چک نمبر ون فور ایل کے رہائشی منور حسین سے4لیٹر شراب برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔چک نمبر17جی ڈی کے محمد ارشاد سے پسٹل30بور، چک نمبر25 جی ڈی کے محمد ممتاز سے پسٹل30بور، کوٹ امین شاہ کے محمد اکرم سے پسٹل 30بور، چک نمبر39تھری آر کے محمد انور سے کاربین بارہ بور اور آٹھ کارتوس،نواحی قصبہ خیر پور کے شکیل احمد سے ریوالور32بور برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا،پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button