تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:لوئرباری دوآب کے کنارے لگے کروڑوں روپے مالیت کے درخت پانی کے کٹاؤ کا شکار

renala khurdرینالہ خورد (مہر محمد حنیف سے)لوئر باری دوآب کے کنارے لگے کروڑوں روپے مالیت کے درخت پانی کے کٹاؤ کا شکار ۔پانی کے کٹاؤ کے نام پر افسران بالا کی بھی دیہاڑیاں ۔تفصیلات کے مطابق نہر لوئر باری دوآب کے کنارے پر سفیدے اور دیگر درخت ہزاروں کی تعداد مین کھڑے ہیںآئے روز پانی کے کٹاؤ کی وجہ سے درجنوں درخت نہر میں گر رہے ہیں جو کہ محکمہ کے افسران فیلڈ عملہ کی مدد سے خرد برد کر رہے ہیں محکمہ انہار کے ملازمین بڑے بڑے درختوں کو نہری پانی کے کٹاؤ کا بہانہ کر کے سر عام فروخت کر کے کاغذی کاروائی میں الزام نہری پانی کے کٹاؤ پر عائد کر دیتے ہیں معززین علاقہ شوکت بھٹی مزمل حسین محمد فیصل سجاد احمد ملک رفیق لطیف سحر عمران علی آصف بھٹی علی رضا شاہ و دیگران کا کہنا ہے کہ درختوں کے ضیاع اور چوری ہونے سے نہر کنارے کمزور ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ انہار کے اعلی افسران سے نہر لوئر باری دوآب کے کناروں سے پانی کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے نہر کو پختہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے #

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:IGپنجا ب، آرپی اوملتا ن ڈویژن کی خصوصی ہدا یت پرDPOنےشہرمیں ہونے والی ڈکیتیوں کاخصوصی نو ٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker