تازہ ترینعلاقائی

ڈی سی او،سید ارشاد حسین شاہ کی بہاولنگر پریس کلب کے ممبران اور عہدیدارن سے تعارفی میٹنگ

unnamedبہاولنگر(نمائندہ پاک نیوز) DCOسید ارشاد حسین شاہ کی بہاولنگر پریس کلب کے ممبران و عہدیداران سے اپنے آفس میں تعارفی میٹنگ کا اہتمام کیا گیاجس میں صدر بہاولنگر پریس کلب گلزار احمد چوہدری ۔ سینئر نائب صدر جاوید سلیم ۔ نائب صدر چوہدری غلام شبیر ساجد ۔،جنرل سیکرٹری شاہد نذر ، جنر ل سیکر ٹری الیکٹرونک میڈیا ملک مقبول احمد، انفارمیشن سیکرٹری رانا فیصل رحمن ،امجد خان ،قمر رضا شاہ و دیگرعہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی میٹنگ میں صحافیوں نے علاقہ کے عوامی مسائل سے DCOکو آگاہ کیا ۔ صحافیوں کی جانب سے ہسپتال،روڈ،واٹر سپلائی ،جیسے اہم مسائل کی نشاندہی DCOکوکروائی DCOبہاولنگر نے کہا کہ ہم عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بہاولنگر کے مسائل کے حل کے لیے کچھ وقت درکار ہے انشااللہ بہاولنگر کے تمام مسائل حل کر دونگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button