پاکستانتازہ ترین

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نامزد

khursheed-shahاسلام آباد(بیوروچیف) پیپلز پارٹی نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ، حکومت بھی واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ قائد حزب اختلاف ہی چیئرمین پی اے سی بنے گا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے لیے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو نامزد کر دیا ہے۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر عذرا فضل کا نام دیا تھا لیکن حکومت نے اصرار کیا کہ میثاق جمہوریت کے مطابق چیئرمین پی اے سی کے عہدے پر صرف قائد حزب اختلاف تعینات ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی نے مشاورت کرکے سید خورشید شاہ کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button