تازہ ترینعلاقائی

سبی:ضلع کا ڈپٹی کمشنرہوں عوام کے مسائل حل کرنا میرا فرض ہے،عزیزاحمد جمالی

unnamedسبی(ارشاد خلجی نما ئندہ پاک نیوز)ڈپٹی کمشنر عزیز احمد جمالی کی کارکردگی شہر کیلئے حوصلہ افزا ہے مو صوف نے جب سیچارج سنبھالا ہے شہر ترقی کی جانب گامزد ہواہے اس سے پہلے شہر میں گندگی اور تاریخی مقامات کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے تھے امن وامان بھی بہتر ہواہے،تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عزیز احمد جمالی کی کا کردگی کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے انہوں نے چارج سنبھالا ہے شہر میں تر قیاتی کامہوئے ہیں صفائی کے حوالے سے نالیوں اور میں نالے کی صفائی پر خصوصی توجہ دی اس سے پہلے بارشوں میں نا لیوں کا پانی عوام کیلئے وبا لے جان بن جاتا تھا شہر کے تحصیل میو نسپل آفیسر غلام محمدنے بھی کا فی کردار ادا کیا شہر کے تا یخی مقامات صحبت سرائے،وکٹوریہ حال،پبلک پارک ،پیر اخند پر پکنک پوائنٹ پر خصوصی توجہ دیکر ان کو پہلے والی پوزیشن میں لائے اس کے علاوہ شجر کاری پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے شہر اور گردونواں میں ہزاروں پودے لگو ا ئے یجوکیش ہسپتال پر بھی ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں فلاحی تنظیموں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں خا ص طور پر بوائے سکا ؤٹس کی بھر پور سر پرستی کر رہے ہیں جب اس سلسلے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ چونکہ میں اس ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوں عوام کے مسا ئل حل کرنا میر ا فر ض ہے اس کے علاوہ عوام کیلئے عنقریب جرگہ ہال کے ساتھ کافی شاپ پر بھی کام جارہی ہے جس سے عوام کو ایک تفریح ملے گا جہاں لیڈیز کیلئے الگ انتظام کیا جا ئے گا انہوں نے عوام سے گزارش کی وہ بھی شہر کو خوبصورت بنا نے میں ان ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں  اورنج لائن ٹرین انشااللہ اکتوبر میں ٹریک پر آ جائے گی، عثمان بزدار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker