تازہ ترینعلاقائی

پاکپتن کے جعلی پیر نے بھائی پھیرو کے بیوپاری کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) پاکپتن کے جعلی پیر نے بھائی پھیرو کے بیوپاری کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق نوحی گاؤں جمبر کا رہائشی رانا محمد اکبرمکی کا تکا خریدنے کا کاروبار کرتا تھا ۔اس سے پاکپتن کے شاہد نامی شخص نے رابطہ کیا کہ وہ پاکپتن کے ایک پیر فضائل شاہ کا منشی ہے اور وہ پیر ایک ہزار ایکڑ مکی کا تکہ فروخت کرنا چاہتا ہے۔اس پر رانا اکبر نے مذکورہ پیر سے 180روپے فی من تکا کا سودا کرکے اسے تین لاکھ روپے بیانا دے دیا۔چند دنوں بعد پیر نے اسے فون کیا کہ اسکی والدہ بیمار ہے اور اسے ایمرجنسی پانچ لاکھ کی اشد ضرورت ہے ،انسانی ہمدردی کے تحت اس نے اسے پانچ لاکھ روپے دے دیے۔گزشتہ روز وہی پیر فضائل شاہ کمال اپنے دو ساتھیوں شاہد اور اختر کے ہمراہ جمبر آیا اور اسے اپنے ساتھ کار میں بٹھا کر تکا دکھانے لے گیاتھوڑی دور جاکر ان تینوں نے اس سے گن پوائینٹ پر مزید پانچ لاکھ روپے چھین لیے اور اس سے چیک بک چھین کر ایک خالی چیک پر گن پوائنٹ پر دستخط کرواکر اسے ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔اسطرح رانااکبر سے جعلی پیرنے کل گیارہ لاکھ روپے جعلسازی اور دھکے شاہی سے چھین لیے۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں جعلی فراڈیے پیر کے خلاف مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button