تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں اولکھ بنگہ سے دو عورتوں کا اغوا

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں اولکھ بنگہ سے دو عورتوں کا اغوا۔گن پوائینٹ پر سڑک پر کھڑی عورت کو ٹرک ڈرائیور اغوا کرکے لے گئے۔باغ کے ٹھیکیدار کے کارندوں نے محنت کش کی بیٹی اغوا کرلی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں اولکھ بنگہ بلوچاں کے رہائشی فیاض کی بیوی ساجدہ شہر جانے کیلیے سڑک پر سواری کا انتظار کر رہی تھی کہ ایک نامعلوم ٹرک ڈرائیور اور اسکے ساتھی نے اسے زبردستی ٹرک پر سوار کر لیا اور فرار ہوگئے۔دوسرے واقع میں اسی گاؤں کے رہاشی پرویز کی بہن قاسمہ رفع حاجت کیلیے کھیتوں میں گئی تو باغ کے ٹھیکیدار طارق کے دو نامعلوم کارندوں نے اسے گن پوائینٹ پر اغوا کرکے کار میں بٹھا لیا اور فرار ہوگئے۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں دونوں مقدمات درج ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button