پاکستانتازہ ترین

جسٹس تصدق حسین جیلانی چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان مقرر

news chief justicاسلام آباد (ڈیسک رپورٹر) جسٹس تصدق حسین جیلانی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی، وہ 12 دسمبر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس تصدق حسین جیلانی کو چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی تقرری کی۔ موجودہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری 11 دسمبر کو اپنے عہدے کی میعاد مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے جبکہ جسٹس تصدق حسین جیلانی 12 دسمبر کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button