پاکستانتازہ ترین

دسمبرمیں سی این جی کی فراہمی بند نہ کرنے کا فیصلہ

shahid khaqanاسلام آباد (بیوروچیف) وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے دسمبر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، کہتے ہیں گیس کی قلت ہوئی تو جنوری اور فروری میں سی این جی سیکٹر کو گیس نہیں ملے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے دسمبر میں سی این جی سیکٹر کو حسب معمول گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جنوری اور فروری میں گیس کی قلت بڑھی تو سی این جی کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سردیوں میں حکومت کی اولین ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button