پاکستانتازہ ترین

جنرل اشفاق پرویز کیانی کا آج بطور آرمی چیف آخری دن

army chiefکراچی(خصوصی رپورٹ)جنرل اشفاق پرویز کیانی بطور چیف آف آرمی اسٹاف آج اپنا آخری دن گزار رہے ہیں۔فوج کی کمان کل جنرل راحیل شریف سنبھالیں گے۔جنرل اشفاق پرویز کیانی کی پاک فوج اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا اعتراف ہرسطح پر کیا جاتا ہے۔ان کے ابتدائی دور پر اگر نظر ڈالی جائے تو ان کی فوجی تربیت کا آغاز پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے ہوا۔ جہاں کیڈیٹ کے طور پر انہوں نے مادر وطن کی حفاظت کاحلف اٹھایا۔اگست 1971ء میں وہ سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر پاک فوج کی بلوچ ریجمنٹ میں بھرتی ہوئے اور اپنے پیشہ وارانہ کیرئر کا آغاز کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی سلسلے کو بھی جاری رکھا۔فوج میں بھرتی کے کچھ عرصے بعد ہی 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں حصہ لیا۔جنرل کیانی 2000ء میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز تعینات ہوئے۔ ان کی انتھک محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ترقی ملی اور وہ کامیابی کی سیڑھی پر ایک قدم اور آگے بڑھ گئے۔3 ستارے اپنے کاندھے پر سجائے اور ساتھ ساتھ کور کمانڈر راولپنڈی کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔2004ء میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی قیادت سنبھالی۔2007ء میں اس منزل پر پہنچے جس کا ہر فوجی جوان خواب دیکھتا ہے۔ وہ پاکستان کے آرمی چیف بنے۔سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کی۔عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کو سیاست سے دور رکھنے کے لئے کئی اقدامات کئے اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے سیاسی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کیخلاف ایک موقف بھی اختیار کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!