پاکستانتازہ ترین

وزیر دفاع خواجہ آصف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے

Pakistan-khwajaasif-SCmissingpersonscase_11-28-2013_128142_lکراچی(بیوروچیف )وزیر دفاع خواجہ آصف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے۔سپریم کورٹ میں آج لاپتا افراد کیس کی سماعت ہوگی،وزیر دفاع عدالت میں حکومت کا دفاع کریں گے۔وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کو کل وزارت دفاع کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے یہ وزارت وزیر اعظم کے پاس تھی۔ لاپتا افراد کیس کی گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیے تھے کہ لاپتا 35 افراد جمعرات تک پیش نہ کیے گئے تو وزیر دفاع خود حاضر ہوں۔ خواجہ آصف عدالت میں پیش ہونے کے لیے رات کراچی پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button