پاکستانتازہ ترین

صدرزرداری نے کراچی تا حیدرآباد موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Asif-Ali-Zardariحیدرآباد(پاک نیوز) پاکستانی صدر آصف علی زرداری حیدرآباد میں کراچی تا حیدرآباد ایم نائن موٹروے کاسنگ بنیادرکھ دیا۔ یہ منصوبے جس میں چھ رویہ موٹر وے اور20پلوں کی تعمیر شامل ہے 2 سال میں مکمل ہوگا جب کہ اس پر13ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے سے ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبوں کو فائدہ پہنچنے کے علاوہ چار ہزار بیروزگار لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔صدر نے48 کلومیٹر طویل حیدرآباد بدین روڈ کا افتتاح بھی کیا جو  8کروڑ40لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے۔ صدر نے حیدرآباد میں بے گھر لوگوں کے لیے بہن بینظیر بستی ہاوسنگ سکیم کا بھی افتتاح کیا،اس سکیم کے تحت سندھ کے23 اضلاع میں غریبوں کے لیے 65 ہزار مکان تعمیر کیے جائیں گے۔یہ منصوبہ ایک ارب 60کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button