تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:فری زون ایریا ہونے کے باوجود بلدیہ پھولنگرمیں ایک بھی فائربریگیڈ مودجود نہیں

fire brigadeبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھےروفری زون ایریا ہونے کی وجہ سے گردونواح میں درجنوں فیکٹریاں قائم ،کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بلدیہ بھائی پھےرو میں ایک بھی فائر بریگیڈ مودجود نہیں،گردونواح کی فیکٹریوں و کارخانوں اور بھائی پھےرو میں کروڑوں کی املاک جل کر تباہ،ضلعی انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش؟شہریوں کا فائر بریگیڈ دینے اورحال ہی میں جلنے والی دوکان کے مالک کو امداد دینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھر,دوکانیں اور فیکٹریاں جل کر تباہ ہوچکی ہیں جبکہ1988سے بھائی پھےرو فری زون ایریاہے اور یہاں پر درجنوں فیکٹریاں چل رہی ہیں مگر قابل افسوس بات یہ ہے کہ ان فیکٹریوں اور بڑی بڑی عمارتوں میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بلدیہ بھائی پھےرو میں ایک بھی فائر بریگیڈ موجود نہیں ہے جبکہ ہر سال کسی نہ کسی فیکٹری یا کسی عمارت ،گھراور دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھتی ہے اور اُسے ببجھانے کے لیے لاہور ،پتوکی یا دوسرے شہروں سے فائر بریگیڈ منگوانا پڑتا ہے مگر جب تک دوسرے شہروں سے فائر بریگیڈ آتا ہے اُس وقت تک فیکٹری یا عمارت راکھ کا ڈھیر بن چکی ہوتی ہے۔اب تک درجنوں افراد جل کر اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں ۔یہاں اقتدار میں رہنے والوں نے کئی دفعہ بھائی پھےرو کو فائر بریگیڈ دینے کے وعدے کیے مگر آج تک اپنے وعدوں کو ایفا نہیں کیا۔شہریوں کی بہت بڑی تعداد جن میں شباب ملی کے رہنما ﺅں چوہدری محمد ارشد،ملک محمد اکرم،ملک محمد عثمان ،وسیم بھٹی ،جماعت اسلامی کے کونسلرز کے امیدوار شیخ زاہدمحمود،مقبول حسیں کمبوہ،ڈاکٹر داﺅد پرویز مغل،ملک محمد عباس ،ملک ریاست علی ،آزاد امیدوار شیخ خالد رفیق اور دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ بھائی پھےرومیں جلد سے جلد فائر بریگیڈ کی گاڑیاںوعملہ مہیا کیا جائے اور حال ہی میں مین بازار میں جلنے والی کپڑے کی دوکان کے مالک ملک نزر حسین اور دیگر متا ثرین کی مالی امداد کی جائے۔ان امیدوار کونسلروں نے اعلان کیا کہ اگر آئندہ انتخابات میں عوام نے موقع دیا تو شہر کو فائر بریگیڈ مہیا کرنا انکی پہلی ترجیح ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button