پاکستانتازہ ترین

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان مؤخر

local govt. sindاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بعد اب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان بھی مؤخر کر دیاہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ سال ستائیس جنوری کو سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان مؤخر کر دیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق سندھ حکومت نے ایکٹ اور رولز فراہم کئے ہیں جن کا جائزہ لینے کیلئے وقت درکار ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ضروری دستاویزات بھی فراہم نہیں کی گئیں جن کے باعث انتخابی شیڈول کا اعلان مؤخر کر دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اس سے قبل نامکمل تیاریوں پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان بھی مؤخر کر چکا ہے ۔الیکشن کمیشن کو پنجاب نے تحریری یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پانچ دسمبر تک حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن جمع کروا دیں گے,الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ نوٹیفیکیشن موصول ہونے تک شیڈول جاری نہیں ہو سکتا، الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے اٹھارہ جنوری اور پنجاب میں تیس جنوری کی تاریخ دے رکھی تھی ۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button