تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:پٹرولنگ پولیس نے ریڈ کرکے تین اشتہاریوں سمیت چھ ڈاکوؤں کو گرفتارکرلیا

policeگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پٹرولنگ پولیس نے ریڈ کرکے تین اشتہاریوں سمیت چھ ڈاکوؤں کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ افضل محمود بٹ کی ہدایت پر پٹرولنگ چیک پوسٹ سیوکی کی موبائل پارٹی انچارج عمران کی قیادت میں گشت پر تھی کہ اس دوران اطلاع ملی کہ چھ ڈاکو ترگڑی شریف کے قریب واردات کی نیت سے جارہے ہیں جس پر پٹرول پارٹی فوراً موقع پر پہنچی اور چھ افراد کوحراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے چار عدد پسٹل تیس بورکے علاوہ لوٹا ہوا مال چار موٹر سائیکل‘ آٹھ موبائل‘ پچاس ہزار روپے نقدی برآمد کرکے ان کے خلاف تھانہ موترہ میں مقد مات درج کرا دئیے گئے ہیں۔گرفتار ہونے والوں سے تین تھانہ موترہ کے اشتہاری بتائے جاتے ہیں۔ایس ایس پی پٹرولنگ افضل محمود بٹ نے پٹرولنگ پارٹی کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button