پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر آج افغانستان جائیں

nawazاسلام آباد(بیووچیف) پاکستان مین فوجی قیادت کی تبدیلی کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے افغانستان کا انتخاب کیا ہے۔ میاں صاحب آج کا دن افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ کابل میں گزاریں گے، اس دورے سے متعلق دونوں جانب مثبت توقعات رکھی جا رہی ہیں۔ پاکستان میں عسکری کمانڈ کی تبدیلی کے اگلے ہی روز وزیراعظم نواز شریف کابل کا دورہ کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تہہ در تہہ پیچیدہ تعلقات کی لمبی تاریخ کے بعد اس ملاقات سے مثبت سوچ اور نتائج کی توقع کی جارہی ہے۔ پاکستان افغانستان میں جاری امن عمل کو افغان رہ نماؤں اور افغان عوام کی قیادت میں ہی آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔ افغان قیادت بھی ہی بات سمجھتی اور اس کا اظہار کرتی رہی ہے کہ خطے میں قیام امن کیلئے ڈیورڈ لائن کے دونوں جانب اعتماد سازی کی ضرورت ہے۔ آئندہ برس افغانستان سے اتحادی افواج کا انخلا، پاکستان اور افغانستان کے لئے رحمت بھی ثابت ہوسکتا ہے اور زحمت بھی۔ پاک افغان دونون جانب موجود قیادتیں یہ بات باور کراچکی ہیں کہ مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے، جب کہ مستحکم پاکستان، افغانستان کے مفاد میں ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف ایک طویل عرصے بعد افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دوران پلوں کے نیچے سے بہت سارا پانی بہہ چکا ہے۔ تاہم میاں صاحب کے تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ پالیسی رکھنے کے اعلانات نے دورہ کابل سے امیدیں بڑھادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کرپشن کاناسور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker