اسلام آباد(بیووچیف) جسٹس ناصر الملک نے نئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان سے لاہور ہائیکورٹ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں حلف لیا۔ واضح رہے کہ جسٹس ناصر الملک ، جسٹس تصدق جیلانی کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر مقرر ہوئے۔ جسٹس تصدق جیلانی 12دسمبر سے چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔