تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:ڈی سی اومقبول احمد دھاولہ کااچانک سبزی منڈی جھنگ کا دورہ

unnamedجھنگ(شفقت سیال)وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایات پر صوبائی حکومت کی طرف سے ناجائز منافع خوروں کے خلا ف چلائی جانے والی مہم کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر مقبول احمد دھاولہ نے آج علی الصبح اچانک سبزی منڈی جھنگ کا وزٹ کیا اس موقع پر ای ڈی او ،ڈی او ، ڈپٹی ڈی او زراعت اورسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے آڑھتیوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ بولی دہندہ کوتھوک میں پھل سبزیات جائز نرخوں پر فروخت کریں تاکہ وہ عوام کوپرچون میں مناسب منافع کے ساتھ بیچ سکیں۔انہوں نے اس دوران بولی کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف پھلوں اور سبزیات کی کوالٹی کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹیں تیار کرکے فوری دکانداروں اور دستی ریڑھی بانوں کو مہیا کی جائیں اور انہیں مذکورہ ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں کرکے اس کے مطابق صارفین کو اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ انہوں نے موقع پر موجود سبزیات و پھلوں کے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ صارفین کو مارکیٹ کمیٹی کی طر ف سے مقررکردہ ریٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں دوران چیکنگ اگر کوئی دکاندار یا ریڑھی بان زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرتا پایا گیا تو اسے حوالے پولیس کرکے اسکے خلاف پرچہ درج کروایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم اورصدرمملکت کے درمیان ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker