پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کابل پہنچ گئے،صدارتی محل پہنچنے پراعزازمیں استقبالیہ تقریب

nawazsharif-kabulکابل(بیورورپورٹ) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں،افغان صدرحامدکرزئی نے وزیراعظم نوازشریف کااستقبال کیا۔کابل میں صدارتی محل پہنچنے پرنوازشریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہو ئی جہاں انہیں سلامی پیش کی گئی، اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ محمود اچکزئی، طارق فاطمی اور دیگرحکام بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ کابل کا مقصددونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے علاوہ ر افغانستان میں مصالحتی عمل کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کو خطرہ ہوا تو سیسہ پلائی دیوار کی مانندساتھ ہونگے ،چین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker