پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر:چوہدری غلام عباسؒ ایک قومی لیڈر تھے اُنکی برسی قومی سطح پر منانے کی ضرورت ہے۔ سردارعتیق احمد

sardarراولپنڈی :(پ ر)  آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ چوہدری غلام عباسؒ ایک قومی لیڈر تھے اُن کی برسی کو بھی قومی سطح پر منانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے انتظامی کمیٹی کو ہدایت کی کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو برسی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے۔ سردار عتیق احمد خان نے اس موقع پر وفاقی ، صوبائی اور اسلام آباد کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قائد ملت چوہدری غلام عباسؒ ریاست جموں وکشمیر میں قائد اعظم محمد علی جنا حؒ کے سیاسی جانشین تھے اُن کی برسی کو قومی سطح پر منایا جائے اور 18 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
سردار عتیق احمد خان یہاں جماعت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہفتے کے روزبرسی کے سلسلے میں قائم انتظامی کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کر رہے تھے۔اس اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سردار محمد سعید انقلابی،راجہ محمد لطیف حسرت، سردار محمد الطاف خان، سردار افتخار رشید چغتائی، ظہیر احمد احمد قادری، میر نذیر، اظہر علی قادری،سید ظفر علی شاہ،چوہدری غلا م شفیع، چوہدری عطاء الرحمان، جاوید شاہ،راجہ محمد آصف ، خواجہ اشرف، سردار منظور حسین نے شرکت کی۔صدر مسلم کانفرنس نے چیئرمین انتظامی کمیٹی کی سفارش پر عامر مقبول اعوان ، راجہ زاہد حسین، ذوالفقار چغتائی، ابراہیم حیدری، طارق راجپوت، شیخ ولید ، راجہ اسلم ، منیر شاہ، نسیم عباسی، راحت اللہ خان، حیات عباسی اور ساجد عباسی کو بھی انتظامی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے نامزدگی کی توثیق کر دی۔ صدر جماعت نے ہدایت کی کہ انجمن فیض السلام کے بانی میاں حیات بخش ؒ نے ایک نازک وقت پر کشمیر ی قوم پر احسان عظیم کرتے ہوئے قائد ملت کے مزار کے لئے ایک قطعہ زمین وقف کیا اس لئے میاں بخش کے بیٹے کو قائدملت کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی دعوت دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ برسی سے ایک روز قبل 17 دسمبر کو میاں حیات بخشؒ کی قبر پر صدر مسلم کانفرنس کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی جائے۔سردار عتیق احمد خان نے انتظامی کمیٹی کو ہدایت کی کہ مسلم کانفرنس کے تمام سابق صدور کی تصاویر پینا فلیکس پر پنڈال میں نصب کی جائیں۔ نیز دعائیہ تقریب میں مسلم کانفرنس کے تمام سابق صدور کے لئے دعائے مغفرت اور سابق صدورمجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان اور سردارسکندر حیات کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے۔ صدر مسلم کانفرنس نے انتظامی کمیٹی کی صدر کی سفارش پر ایک مالیاتی کمیٹی کی منظوری بھی دی ۔ مسلم کانفرنس کے سیکرٹری مالیات سردار عبدالقیوم خان نیازی اس کمیٹی کے چیئرمین جب کہ مسلم کانفرنس کے ڈپٹی سیکرٹری مالیات راجہ محمد اقبال اس کے سیکرٹری ہونگے۔ سردار محمد الطاف خان ، ڈاکٹر یٰسین اور عاصم عباسی بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button