تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پیپلزپارٹی نے جمہوریت اورعوام کے حقوق کی جدوجہد میں بے بہا قربانیاں دیں ہیں ،سید طارق رضا

pppبھائی پھیرو(نامہ نگار) پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کی جدو جہد میں بے بہا قربانیاں دیں ہیں ۔ پیپلز پارٹی آئندہ بھی ملک و قوم اور جمہوریت کی خاطر قربانیوں کے نذرانے پیش کر تی رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی ضلع قصور کے سینئر نائب صدر سید طارق رضا شاہ نے سرائے مغل کے نواحی گاؤں ہنجرائے کلاں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شروع دن سے ہی جمہوریت اور عوام کے لئے جدو جہد کی اس سلسلے میں ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور انکے خاندان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اس کے علاوہ ہزاروں جیالوں نے اپنی جانیں جمہوریت اور عوام کے لئے قربان کیں ۔ ان شااللہ ہم آ ئندہ بھی ملک و قوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ سید طارق رضا نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے جان نثار ساتھیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور انکے لئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button