پاکستانتازہ ترین

عمران خان بہادر ہیں تو ڈرون گرانے کا حکم دیں،الطاف حسین

altafکراچی(نامہ نگار) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی بند کرکے عوام کو بے روزگار اور پریشان کیا جارہا ہے، عمران خان میں اگر ہمت ہے تو وزیر اعظم ہاوٴس کے سامنے دھرنا اورڈرون مارگرانے کاحکم دیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت کی تقریب رونمائی کا انعقاد کراچی کے ایک ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں نامور ادیبوں، شاعروں اور تنقید نگاروں سمیت مختلف رہنماوٴں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ نیٹوسپلائی بند کرکے عوام کو بیروزگار کیا جا رہا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ فلسفہ محبت عام ہو جائے تو سارے جھگڑے ختم ہو جائیں، اگر ملک میں تمام لوگوں کو ایک جیسے حقوق حاصل ہوں تو ایسی صورت میں زبان کا فرق بھی مٹ جاتا ہے۔ تقریب سے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کے مسائل صرف سیاسی نہیں بلکہ معاشی اور معاشرتی بھی ہیں جس کیلئے قوم سازی اور معاشرے کی تشکیل کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button