پاکستانتازہ ترین

دنیا بھر میں ایڈز کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے

aidsلاہور(پاک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاوٴ کا عالمی دن آج یکم دسمبرکو منایا جارہا ہے۔ ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا جس کا مقصد لوگوں میں اس مہلک مرض سے بچاوٴ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتاہے۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاوٴ کی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہیں اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احتیاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو اس مرض کے بارے میں شعور حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت پنجاب کی اولین ترجیح کوالٹی ایجوکیشن ہے، سلامت علی ڈی ٹی ایس سی ہیڈ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker