پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں گھوڑے پر ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

droneمیران شاہ(ڈیسک رپورٹر) افغان سرحد سے ملحق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملہ کے نتیجے میں کم از کم 2افراد کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح امریکی ڈرون طیاروں نے میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں دیگان کے مقام پر ایک گھوڑے پر سوار افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ فی الوقت ان کی شناخت سے متعلق آفیشنل ذرائع سے تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ میں 4جاسوس طیاروں نے حصہ لیا۔  ڈرون طیاروں نے گھوڑے پر سوار افراد کو کو نشانہ بنایا ہے کہ جب کہ ایک گھر پر بھی میزائل داغے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔ شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں جس کی وجہ سے مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button