تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مراد جمالی:خواتین پربے جاتشدد نارواسلوک ونی جیسی رسومات کی روک تھام کیلئےعوامی رابطہ مہم کا آغاز

dera murad jamaliڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)شائن بلوچستان صدر نصیر احمد مستوئی نے کہاکہ تنظیم کے زیر اہتمام خواتین پر بے جا تشددنارواسلوک کے خلاف عوام میں شعور بیداری کیلئے سولہ دونوں پر مشتمل مہم کا آغاز کیا جا رہے جس میں ریلیاں سیمینار اور واک شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ عورت فاؤنڈیشن کی سولہ روزہ مہم کے تحت نصیرآباد جیسے پسماندہ علاقہ میں شائن بلوچستان کے زیراہتمام خواتین پر بے جا تشدد نارواسلوک ونی جیسی رسومات کی روک تھمام کیلئے عوام میں شعور آگاہ کی بیداری کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت سیمینار واک ریلیاں منعقد کی جائیں گی تاکہ اس پیغام کو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا کر خواتین پر ہونے والے تشدد کی روک تھمام کیلئے آواز بلند کی جاسکے اور کہاکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام میں خواتین کو 33فیصد نمائندگی دینا خوش آئند اقدام ہے جس سے خواتین ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی میں کونسلر منتخب ہو کر خواتین کے مسائل حل کر سکیں گی اور کہاکہ صوبائی حکومت میں خواتین کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی کابینہ میں خاتون ممبر کو شامل کیا گیا تاکہ خواتین میں پائی جانے والی احساس کمتر دور ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button