پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم سےاختلافات، مصطفی کمال اورانیس قائم خانی نامعلوم مقام پرمنتقل

MustafaKamal-anisqaim khaniکراچی(نامہ نگار)ایم کیو ایم کی مقامی قیادت میں اختلافات کی تصدیق ہوگئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی ناراض ہوکر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مصطفی کمال کے سینیٹ رکنیت سے استعفے کی تصدیق کردی لیکن کہا ہے کہ ابھی قیادت نے استعفے کا فیصلہ منظور نہیں کیا۔ کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کئی ماہ سے بعض نجی مسائل کے باعث بیرون ملک مقیم ہیں۔ بیرون ملک روانگی سے قبل مصطفی کمال نے ایم کیوایم کی قیادت کو باضابطہ طور پر مطلع کردیا تھا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال نے نجی مصروفیات ہی کی وجہ سے نومبر کے آغاز میں سینیٹ کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ بھجوادیا تھا تاہم پارٹی قیادت نے اب تک اسے منظورکرنے کا فیصلہ نہیں کیاہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ناظم کراچی کی حیثیت سے مصطفی کمال نے جو خدمات انجام دیں ان سے پوری دنیا واقف ہے۔ ایم کیوایم ان خدمات کا اعتراف کرتی ہے اور انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے، کراچی کی نظامت سے الگ ہونے کے بعد 2009ء میں بھی مصطفی کمال نے روزگار اور کاروبار وغیرہ کے لیے کچھ عرصے کے لیے تحریکی سرگرمیوں سے رخصت لی تھی۔ اس بار بھی الطاف حسین، رابطہ کمیٹی اور کارکن مصطفی کمال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایم کیو ایم اور مصطفی کمال کے درمیان اختلافات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button