تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:تھانہ صدر پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

renala khurdرینالہ خورد (مہر محمد حنیف سے )تھانہ صدر پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ۔نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے کے دیہاتوں میں منشیات فروش گروہوں نے پولیس کی زیر سرپرستی منشیات کے اڈے کھول رکھے ہیں جہاں پر افیون چرس پاؤڈر اور شراب کی سرعام فرخت جاری ہے نوجوان نسل نشے کی لت میں گھرے ہوئے ہیں اور معتدد نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور نشہ کی لت میں نوجوان ہی دیہاتوں میں چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کا سبب بن رہے ہیں معززین علاقہ رانا محمد اضل چوہدری خلیل احمد نمبر دار غفار راؤ عبدالکریم سجاد علی چوہدری دل محمد چوہدری شاہد اقبال کمبوہ ودیگران کا کہنا ہے کہ پولیس کی زیر سرپرستی چلنے والے ان منشیات کے اڈوں کے متعلق شکایت کرنے والے کو تھانہ صدر کی پولیس مختلف مقدمات میں پھنسا کر ہراساں کرتی ہے معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر محمد انور ان منشیات فروش گروہوں سے بھتہ وصولی کا نچارج ہے اور اسی کی مرضی سے منشیات فروشوں کو انکے مخصوص علاقے تقسیم کیے ہوئے ہیں علاقہ کی عوام نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او اوکاڑہ سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button