تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:ڈی سی اومحمد ارشاد حسین شاہ کاضلعی ہسپتال میں ٹی بی وارڈ کا دورہ

unnamedبہاول نگر(رانا فیصل رحمن سے)ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے ضلعی ہسپتال میں ٹی بی وارڈ میں صفائی اور ناقص صورت حال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کی سرزنش کی ہے اور ڈی او بلڈنگ کوہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹی بی وارڈ میں مرمت کا کام کروائیں جبکہ ٹی بی وارڈ کے انچارج کو صفائی کے معیار میں بہتری کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی او ارشاد حسین شاہ نے اچانک ضلعی ہسپتال میں ٹی بی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور سہولیات کی بابت دریافت کیا۔ بعد ازاں ڈی سی او نے گورنمنٹ کینال کالونی بوائز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا اور سکول میں کلاس رومز کا معائنہ کیا اور اساتذہ سے تعلیمی کارکردگی سے متعلق بات چیت کی۔ڈی سی او محمد ارشاد حسین شاہ نے سپیشل ایجوکیشن سنٹربہاولنگر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی بھی ان کے ساتھ تھے۔ ڈی سی او نے سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور کلاس رومز میں سپیشل بچوں کو سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ای ڈی او سی ڈی کو ہدایت کی وہ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں سپیشل بچوں کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:علاوالدین کاکڑ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker