اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 18جنوری کو اور پنجاب 30جنوری کو ہوں گے۔یہ اعلان سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ حکومتوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔