تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ وکان کی حیثیت رکھتے ہیں ،رانا فیصل رحمن

faisalبہاول نگر ( نمائندہ پاک نیوز ) کسی بھی معاشرے کی اصلاح بہتری و ترقی میں میڈیا کامر کزی کردار ہوتا ہے۔ ہمیں خبروں کی اشاعت کر تے وقت ملک اور قوم کے مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہارانفارمیشن سیکرٹری رانا فیصل رحمن صحافیوں گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ وکان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔اور صحافت ملک کا چو تھے ستون ہے۔ اس لئے ہمیں چاہیے کہ کسی بھی ایسی خبر کو ہرگز شائع نہ کریں ۔جو کہ ملک کے اور قوم کے مفادات کے منافی ہو۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ اس کے لئے ہم غریبو ں اور مظلوموں کی آواز حکام بالا تک پہنچا کر ان کو انصاف دلانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ذاتی مفاد ات سے بالا تر ہو کر اپنے قلم کا استعمال کریں ۔جس کی وجہ سے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کے کردار کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج میڈیا آزاد ہے۔ مگر اس کے باوجود ہمیں اپنی آزادی کا ہر گز غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔اور اپنے فر ائض ذمہ دارانہ طو ر پر سر انجام دینے چا ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button